لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 24 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 24

میں شامل ہوں گی تو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کی امید وار بن کر ، اس کی محبت کے سائے میں آپ کے یہ دن گزریں گے۔اور پھر آپ یہ کہہ سکیں گی، کہ ہاں ہمارا یہ اجتماع کامیاب گزرا۔پس اس مقصد کو ہمیشہ سامنے رکھیں۔آپ نے اس مسیح کو مانا ہے جس کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔آپ نے بہت سی ترقیات حاصل کرنی ہیں۔آپ جس مقدس بستی میں آباد ہیں اس میں رہنے کا حق آپ سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اس کام کو ہمیشہ نظر کے سامنے رکھیں جس کے لئے مسیح موعود تشریف لائے تھے۔یہ آپ پر ایک بھاری ذمہ داری ہے، پس آپ ایک نمونہ قائم کریں۔تاکہ آپ دوسروں کو پیغام پہنچائیں اور ان کی اصلاح کا کام بھی کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب ممبرات کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے۔اجتماع میں حصہ لینے والیوں کو مبارکباد۔اللہ تعالیٰ سب بچیوں اور لجنہ ممبرات کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے اور مزید خدمات کی توفیق بخشے۔تمام لجنہ اور ناصرات کو میری طرف سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ پہنچے۔والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 24