لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 322 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 322

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتایا کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔چنانچہ آپ لجنہ اماءاللہ کی تربیت اور تنظیم کی طرف بہت گہری توجہ فرماتے رہے۔اور میں نے بھی ان میٹینگز اور ملاقاتوں میں لجنہ اور ناصرات کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف بار بار توجہ دلائی ہے۔آپ پر اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا ہوا ہے کہ زمانے کے امام کی بیعت میں آکر ہر آن آپ کو راہنمائی مل رہی ہے۔خلافت سے وابستہ رہنے سے نیکیوں پر قائم رہنے کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے یہ سب فضل تقاضا کرتے ہیں کہ توجہ دلانے پر ہر برائی سے بچنے کا عہد کرتے ہوئے اور لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں۔نیکیوں پر خود قدم ماریں اور اولاد کو بھی اس پر چلنے کی تلقین کریں اور اس کے لئے کوشش ریں۔اپنے بچوں کو نماز کا پابند بنائیں۔تلاوت کی عادت ڈالیں اور انہیں خلافت اور نظامِ جماعت سے جوڑیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہر احمدی عورت اور ہر احمدی بچی دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی للی کم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے 322