لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 272 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 272

تاکہ احمدیت کی پاکیزہ تعلیم کا اثر آپ کے وجود میں ظاہر ہو اور آپ اپنے ماحول میں دوسروں سے ممتاز دکھائی دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس سلسلہ کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ لوگ دنیا کے گند سے نکلیں اور اصل طہارت حاصل کریں اور فرشتوں کی سی زندگی بسر کریں۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ 473) پس تربیت اولاد کی ذمہ داری کو سمجھیں اور اس پر خاص توجہ دیں۔اپنے بچوں کو نمازوں کا پابند بنائیں۔انہیں خلافت سے وابستگی اور اس کی برکات سے متمتع ہونے کی تلقین کرتی رہیں۔ان کا دینی علم بڑھائیں۔انہیں جماعتی عقائد اور دلائل سکھائیں۔انہیں ایم ٹی اے سے جوڑیں۔ان کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر میرے خطبات سنا کریں اور بعد میں بچوں سے کچھ پوچھ بھی لیا کریں تا کہ اگلی دفعہ وہ زیادہ غور سے سنیں۔اللہ کرے کہ آپ پہلے سے بڑھ کر اپنی تربیت کی طرف توجہ دینے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ سے لو لگانے والی ہوں اور اپنی نسلوں کو سنبھالنے والی ہوں۔آمین والسلام خاکسار واده خليفة المسيح الخامس 272