لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 217 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 217

ماعت گھٹی ہے اور میری بڑھی ہے۔۔۔میں کھول کر کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں ایک عظیم الشان دریا کے سامنے جو اپنے پورے زور سے آرہا ہے اپنا ہاتھ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اس سے رک جاوے، مگر اس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ وہ رک نہیں سکتا۔“ (ملفوظات جلد 4 صفحہ 157تا158) پس آپ کو بھی جس شدید مخالفت کا سامنا ہے ایسے حالات میں حکمت سے کام لینا ہے کسی قسم کے اشتعال میں آنے، بے صبری دکھانے اور گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔جیسے بھی حالات ہوں آپ کا کام رکنا نہیں چاہئے۔صبر اور دعاؤں سے کام لیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس کی مدد کی طلب گار رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ کی طرح اب بھی مخالفت کو دور کر دے گا اور انشاء اللہ جماعت کو ترقیات کے عظیم الشان نظارے دکھائے گا۔پھر تربیت اولاد کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آپ کے ذمہ اگلی نسلوں کی تربیت کا کام ہے۔اپنی اولاد کی نیک نمونہ اور نیک نصائح سے نیک تربیت کریں۔نمازوں کی پابندی کریں، دعاؤں کو اپنا شعار بنائیں اور اولاد کو بھی ان باتوں کی عادت ڈالیں اور ان کی اس پہلو سے نگرانی کریں۔انہیں خلافت اور نظام جماعت سے اخلاص و 217