لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 10
عابدات بنے کی کوشش کریں اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔نمازوں میں با قاعدہ ہوں کیونکہ نماز تمام برائیوں سے روکتی ہے۔اس لئے اپنی نمازوں کو سنوار کر ادا کرنے والی بنیں۔اسی طرح اپنی نسلوں کو بھی اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق عمل کرنے والا بنانے کی کوشش کریں تاکہ اس زمانے کے امام کی بیعت میں شامل ہونے کا جو مقصد ہے اس کو حاصل کرنے والی ہوں۔بچیاں جو جوانی کی عمر کو پہنچ رہی ہیں، ان کی تمام عزت، انفرادیت اور وقار اور احترام اسی میں ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسولوں کے احکامات پر عمل کرنے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے اور آپ سب کو نیکیوں سے بھر پور اور خوشیوں بھری زندگیوں سے نوازے۔اللہ آپ کو اس جلسہ سے اس رنگ میں واپس لے جائے کہ آپ روحانی اسلحہ سے لیس ہو کر جائیں۔جو نیکی کی باتیں آپ نے سیکھی ہیں ان کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے والی ہوں۔کان اللہ معکم۔والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 10