لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 178 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 178

اگر تم چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پر کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔(ملفوظات جلد سوم صفحہ 232) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اور جگہ دعا کی اہمیت یوں بیان فرمائی ہے: دعا بڑی دولت اور طاقت ہے۔اور قرآن شریف میں جابجا اس کی ترغیب دی ہے اور ایسے لوگوں کے حالات بھی بتائے ہیں جنہوں نے دعا کے ذریعہ اپنی مشکلات سے نجات پائی۔انبیاء علیہم السلام کی زندگی کی جڑ اور ان کی کامیابیوں کا اصل اور سچا ذریعہ یہی ہے پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ایمانی اور عملی طاقت کو بڑھانے کے واسطے دعاؤں میں لگے رہو۔دعاؤں کے ذریعہ سے ایسی تبدیلی ہو گی جو خدا کے فضل سے خاتمہ بالخیر ہو جاوے گا۔“ (ملفوظات جلد چہارم صفحہ 207) دوسری نصیحت بچوں کی تربیت کے حوالہ سے ہے۔بچوں کی ابتدائی تربیت مائیں کرتی ہیں۔شروع سے انہیں دین سکھانا، نمازوں کی عادت ڈالنا، نظام جماعت کی اطاعت کرنا اور خدمت دین کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلانا احمدی ماؤں کا کام ہے۔یادرکھیں کہ ہماری جماعت نے سب دنیا میں خدا تعالیٰ کے سچے دین کی تبلیغ کرنی ہے اور بھٹکی روحوں کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔آپ دوسروں کی صحیح راستہ کی طرف راہنمائی اسی صورت میں کر سکتی ہیں جب آپ خود تقویٰ کے مطابق زندگی بسر 178