لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 173 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 173

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدید بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 14۔11۔2015 پیاری ممبرات لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ ناروے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے لئے یہ امر باعث مسرت ہے کہ آپ کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں اس موقع پر آپ کو چند تربیتی نصائح کرنا چاہتا ہوں۔دنیا میں عورتوں کی تعداد مردوں کی نسبت زیادہ ہے اور یہی نسبت جماعت میں بھی ہو گی۔اس لئے عورتوں اور بچیوں کو اپنی اصلاح کی طرف غیر معمولی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اسلام نے عورت کو نہایت معزز مقام عطا فرمایا ہے۔حدیث میں ماں کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی گئی ہے۔اس لحاظ سے جنہیں جنت کہا گیا ہے انہیں 173