لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 168
بچیں۔آپ کی عادات اور چال چلن میں سلیقہ اور سلجھاؤ ہونا چاہئے۔اپنے آپ کو انٹر نیٹ، فون اور ٹی وی چینلز کے مضر اثرات سے بچائیں۔فرض عبادات کا اہتمام کریں۔تلاوت کی عادت اپنائیں اور خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق کی خاطر دعائیہ خطوط لکھتی رہا کریں۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ایم ٹی اے کے ذریعہ خلیفہ وقت کے خطبات اور تقاریر براہ راست سننے کو ملتی ہیں۔اگر اس پہلو سے کہیں کوئی سستی ہے تو اسے دور کریں۔اسی طرح اپنا دینی علم بھی بڑھائیں۔کلاسوں اور اجتماعات میں قرآن و حدیث اور جماعتی تعلیمات کی چنیدہ باتیں سکھانا تو ایک گائیڈ لائن کے طور پر ہے۔اصل میں تو آپ کو اپنے گھروں میں واپس جا کر دینی علم کو وسیع کرنے کا مستقل پروگرام بنانا چاہئے۔قرآن شریف کا ترجمہ سیکھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔اس سے آپ کو دینی تعلیمات کی حقیقت اور برکات معلوم ہوں گی۔آپ کا اپنا علم پختہ ہو گا تو آپ کو حکمت کے ساتھ کسی اور کو بھی اسلامی تعلیمات کے محاسن بتانے میں آسانی ہو گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین والسلام خاکسار تنا هدیه خلیفۃ المسیح الخامس 168