لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 157
پس احمدی مائیں یا درکھیں کہ تربیت اولاد ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے آپ نے نبھانا ہے۔آپ نے نیک نمونہ اور تعلیم و تربیت سے اپنے بچوں کی بہترین پرورش کرنی ہے تاکہ وہ ہمیشہ دینی تعلیمات پر کار بند رہیں اور دینی اقدار کا خیال رکھیں۔اور ناصرات الاحمدیہ بھی یہ سن لیں کہ آپ احمدی بچیاں ہیں۔آپ نے اپنے لباس اور مشاغل، دوستیوں اور چال چلن کو اسلامی تعلیمات کے مطابق رکھنا ہے اور معاشرے کے بد اثرات کو ہر گز قبول نہیں کرنا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خليفة المسيح الخامس 157