لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 4 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 4

میرا پیغام آپ سب کے لئے یہ ہے کہ آپ نے غور فکر اور تدبر سے ان مسائل کو حل کرنا اور اپنی آئندہ نسل کو اپنے سے زیادہ مخلص اور اسلام کی علمبر دار بنانا ہے تاکہ ان کے علم اور عمل سے نور کی شعائیں دنیا میں پھیلیں اور یہ سب کچھ آپ کے اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے۔آپ اپنا گھریلو ماحول ایسا بنائیں کہ آپ سے تعلق رکھنے والے جب اپنا کام ختم کر کے گھروں کو واپس آئیں تو بے اختیار خدا تعالیٰ کی حمد کرنے لگ جائیں کہ خدا کا کتنا احسان ہے کہ اس نے ہماری بیویوں، ہماری ماؤں، ہماری بہنوں ، ہماری بیٹیوں اور ہماری دوسری رشتہ دار عورتوں کو یہ توفیق بخشی ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کو جنت کا نمونہ بنا دیا ہے اور ہمیں اس بات کے لئے آزاد کر دیا ہے کہ ہم باہر رہ کر جتنا وقت چاہیں دین کی خدمت میں صرف کر سکیں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنی زندگیوں میں یہ اعلیٰ خلق پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 4