لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 155
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 24۔10۔2014 پیاری ممبرات لجنہ و ناصرات ناروے السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ ناروے کو امسال بھی اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور اس کے بہترین نتائج پیدا فرمائے۔آمین مجھ سے اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے۔میں آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ دور سائنسی ایجادات کے عروج کا دور ہے۔ٹی وی چینلوں کی بہتات ہے۔انٹر نیٹ اور فون پر بے شمار لغو مشاغل ہیں جن میں بچے بھی اور بڑے بھی اپنے قیمتی اوقات ضائع کر دیتے ہیں۔گھروں سے باہر نکلیں تو بے دینی اور بے حیائی عام ہے۔155