لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 140
پس ایک ایسا وجود جس پر فرشتے نازل ہوتے تھے اس کی کتابوں کے مطالعہ سے یقین روحانی ترقی ہوتی ہے۔یہ وہ روحانی خزائن ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کی برکت سے صرف جماعت احمدیہ کو ہی عطاء ہوئے ہیں۔اس لئے اس زمانے میں روحانی علم کے لئے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ بہت مفید ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی علمی ریلی کو ہر لحاظ سے کامیاب اور بابرکت فرمائے اور ریلی کی منتظیمات کی خدمات قبول فرمائے۔آمین والسلام خاکسار خلیفۃ المسیح الخامس 140