لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 125
کبھی بھلا نہیں سکتی۔اسی سر زمین پر کرشن کی گوپیوں نے وہ قربانیاں اور تبلیغی کارنامے سر انجام دئے ہوئے ہیں کہ جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔پس آج دکھی انسانیت کو بچانے کے لئے ساری دنیا کو ایک خدا اور ایک رسول صلی لی نام اور ایک خوبصورت تعلیم کی طرف لانے کے لئے اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور اپنے اندر خدمت کا جذبہ پیدا کریں اور اپنی اولادوں کی بھی نیک تربیت کریں تا کہ وہ بھی ان نیکیوں کو ہمیشہ زندہ رکھنے والی ہوں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے عورتوں کے اندر یہی جذبہ پیدا کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ہر احمدی عورت کو مخاطب کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا: اگر احمد کی عورتیں قربانی کریں اور اپنے اندر دین کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں تو چونکہ تمہاری آواز میں ایک درد ہے۔ایک سوز اور گداز ہے۔تم دنیا کے گوشہ گوشہ میں آگ لگا دو گی۔اور گو بظاہر اشاعت دین کا کام مر د کر رہے ہوں گے لیکن حقیقت میں تم ہی یہ کام کروا ر ہی ہو گی۔پس اگر تم کمر ہمت باندھ لو اور دین کی خاطر ہر قربانی کے لئے آمادہ ہو جاؤ تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ ابھی تم میں سے بہت سی عور تیں زندہ ہوں گی کہ اسلام غالب آجائے گا۔اور تم اس دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرو گی اور آخرت میں بھی اس کے انعامات کی وارث ہو گی اور تم اپنی آنکھوں 125