لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 122 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 122

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 06۔10۔2012 میری عزیز بہنوں اور پیاری بچیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے خوشی ہے کہ آج سے لجنہ اماءاللہ بھارت کا سالانہ اجتماع قادیان کی مقدس بستی میں منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماع آپ سب کے لئے خیر وبرکت اور روحانی ترقی کا باعث بنائے۔آمین ہمارے پیارے نبی اکرم صلی الم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے اس سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے جتنا کہ ایک ماں اپنے بچے سے کرتی ہے۔پس اس پیار کرنے والے خدا کا ہم پر یہ کتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانے میں اپنے اس پیارے کی جماعت میں شامل فرمایا ہے جس کی ہر تکلیف دور کرنے کا، ہر خوف دور کرنے کا، ہر خوف اور تکلیف کی حالت کو امن اور خوشیوں میں بدلنے کا اللہ تعالیٰ نے خود وعدہ فرمایا ہے۔اور یہ بھی وعدہ فرمایا ہے کہ جب کبھی بھی میری اس جماعت پر کوئی گھبر اہٹ اور 122