لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 113 of 336

لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 113

وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 20۔10۔2011 مکرمہ صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ فرانس السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط موصول ہوا۔جس میں آپ نے اپنے سالانہ اجتماع پر جو خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 29-30 اکتوبر کو منعقد ہو گا، اس موقع پر پیغام بھجوانے کی درخواست کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کہ یہ لجنہ اماء اللہ فرانس کا خدا تعالیٰ کے فضل سے 25 واں سالانہ اجتماع ہے، اور اس کی حیثیت سلور جوبلی اجتماع کی ہے ماشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے یہ اجتماع بہت ہی مبارک کرے اور اسے آئندہ کی اعلی ترقیات کا پیش خیمہ بنا دے۔آمین۔یاد رہے کہ ترقی کرنے والی قوموں کے لئے جوبلی منانا دراصل جائزہ لینے کا وہ مقام ہے جہاں وہ اپنے مقاصد اور ان کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو 113