لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 89
جاتی ہے۔آپ کے نیک اعمال ہی آپ کے دعوئی بیعت کو سچا ثابت کریں گے اور آپ کے نیک نمونے ہی سے آپ کی نسلیں اپنی آئندہ زندگی کی راہیں متعین کریں گی۔وہ نیک اعمال کیا ہیں ؟ یہی کہ جن باتوں کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے انہیں بجالایا جائے اور جن سے بچنے کی نصیحت کی ہے ان سے بیزاری اور دوری اختیار کی جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارا مقصد پیدائش عبادت قرار دیا ہے۔ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے بتائے ہوئے طریق اور شرائط کے مطابق وقت پر نماز ادا کریں۔پھر ہمارا دین ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے۔اس کے لیے ہر احمدی گھرانے میں التزام ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود نے جو روحانی خزائن ہمیں اپنی کتب کی شکل میں عطا فرمائے ہیں ان کا کثرت سے مطالعہ کیا جائے۔وقتاً فوقتاً جن بنیادی باتوں کی طرف خلفاء کی طرف سے خطبات اور تقاریر میں توجہ دلائی جاتی ہے ان پر خود بھی عمل کیا جائے اور اپنے بچوں کو بھی ان پر عمل کی ترغیب دلائی جائے۔یورپ کے ماحول میں بعض ایسی برائیاں ہیں جو عدم توجہ کے نتیجہ میں طرز زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں۔اس میں ایک تو لباس ہے جو ہر احمدی ماں اور بیٹی کو ہمیشہ ایسا پہنا چاہئے جس سے اس کے تقدس کی حفاظت ہو۔اس کا لباس اس کی پاکدامنی کا مظہر ہو اور ہماری بزرگ خواتین کی 89