لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 88
ہونے کی جو توفیق دی ہے یہ اس کا فضل اور احسان ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود کو تم نے دیکھ لیا جس کے دیکھنے کے لیے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی اس لیے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کرو اور اپنی راہیں درست کرو۔اپنے دلوں کو پاک کرو اور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔“ اربعین نمبر 4 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 442) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف منسوب ہونا بلاشبہ خوش بختی کی علامت ہے۔لیکن کیا محض احمدی کہلانا کافی ہے؟ ہر گز نہیں۔حضور علیہ السلام نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کے لیے تقویٰ کو بنیادی شرط قرار دیا ہے۔اور اس کے لیے آپ اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسر کی اور ہر ایک شام تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا۔“ (کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 12) پس آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ کارہن سہن ، وضع قطع، بول چال اور ہر حرکت و سکون اس بات کی گواہ ہوں کہ آپ کے اندر خشیت الہی پائی 88