میری والدہ — Page 48
۴۸ تھے اور آپ کی اہلیہ صاحبہ بعض خوابوں کی بناء پر آپ سے پہلے بیعت کر چکی تھیں نہایت شریف الطبع سنجیدہ مزاج مخلص انسان تھے۔بہت جلد جلد اخلاص میں ترقی کی۔بڑی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔آخر میری تحریک پر وکالت کا پیشہ جس میں آپ بہت کامیاب تھے ترک کر کے دین کے کاموں کے لئے بقیہ زندگی وقف کی اور اعلیٰ اخلاص کے ساتھ جس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ ترقی ہوتی گئی قادیان آبیٹھے۔اسی دوران میں حج بھی کیا۔میں نے انہیں ناظر اعلیٰ کا کام سپرد کیا تھا۔جسے اُنہوں نے نہایت محنت اور اخلاص سے پورا کیا۔اللہ تعالیٰ کی رضاء کے ساتھ میری خوشنود کی اور احمد کی بھائیوں کا فائدہ اور ترقی کو ہمیشہ مدنظر رکھا۔ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نے دیکھا کہ نگاہ دور میں تھی۔باریک اشاروں کو سمجھتے اور ایسی نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے کہ میرا دل محبت اور قدر کے جذبات سے بھر جاتا تھا اور آج تک اُن کی یاد دل کو گرما دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اُن کے مدارج کو بلند کرے اور اُن کی اولاد کو اسی رنگ میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی توفیق دے اور ایسے لوگوں کے نقش قدم پر چلنے والے لوگ کثرت سے ہمارے سلسلہ میں پیدا ہوتے رہیں۔اللهم امين مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی تاریخ وفات ۲۴ صفر ۱۳۴۵ھ بروز جمعۃ المبارک مطابق ۳ ستمبر ۱۹۲۶ء بعمر ۶۳ سال ✰✰✰