میری والدہ

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 97 of 102

میری والدہ — Page 97

۹۷ تھیں۔رؤیا ہی کے ذریعہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت نصیب ہوئی اور اپنے مرحوم شوہر سے پہلے بیعت کی۔پھر رویا ہی کے ذریعہ سے خلافت ثانیہ کی شناخت کی اور مرحوم خاوند سے پہلے بیعت خلافت کی۔دین کی غیرت بدرجہ کمال تھی اور کلام حق کے پہنچانے میں نڈر تھیں۔غرباء کی خبر گیری کی صفت سے متصف اور غریبانہ زندگی بسر کرنے کی عادی، نیک بیوی اور و دود والدہ تھیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے شوہر کو جو نہایت مؤدب و خلص خادم سلسلہ تھے۔اپنے انعامات سے حصہ دے اور اپنے قرب میں جگہ دے اور ان کی اولا دکو اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین اب وہ محبوب وجود ہمارے درمیان موجود نہیں۔اس پیارے چہرہ کو آنکھیں تلاش کرتی ہیں لیکن پا نہیں سکتیں۔ہم ان مسلسل درد بھری دعاؤں سے محروم ہو گئے ہیں۔لیکن ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو خوشی سے قبول کرتے ہیں اور اس خیال سے اطمینان حاصل کرتے ہیں کہ ہماری والدہ نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رضا جوئی میں گزاری۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ وافر رحمت کا سلوک فرمائے گا اور اپنے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنی رضا کے مطابق عمل کرنے کی توفیق بخشے اور امید رکھتے ہیں کہ ہمارا وقت آنے پر وہ ہمیں بھی اپنی رحمت میں داخل فرمائے اور ہمارے والدین اور صادقین کی معیت ہمیں عطا فرمائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قدموں میں ہمیں جگہ عطا فرمائے۔آمین میرے لئے جب وہ وقت آئے گا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پھر یہ ممکن کر دے گی