میری پونجی

by Other Authors

Page 73 of 340

میری پونجی — Page 73

تعزیت منجانب صاحبزادہ مرز اوسیم احمد صاحب از قادیان بخدمت مکرم بشیر الدین احمد سامی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته یہ خبر پڑھ کر کہ آپ کے والد محترم سردار مصباح الدین صاحب سابق مبلغ انگلستان مورخہ یکم اگست 1988ء کو وفات پاگئے ہیں ، دلی صدمہ پہنچا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔خدا تعالیٰ محض اپنے فضل سے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوارِ رحمت میں جگہ دے۔آپ کو اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہم اس اندوہناک غم میں آپ کے برابر کے شریک ہیں خدا تعالیٰ آپ سب کا حافظ وناصر ہو ، مرحوم بہت خوبیوں کے مالک تھے سلسلہ کی بڑی خدمت کی ہے خدا تعالیٰ جنت میں مقام عطا کرے۔نماز جنازہ انشاللہ پڑھادی جائے گی۔والسلام خاکسار مرز ا وسیم احمد حضرت سردار صاحب عظیم بزرگوں کی محفلوں کی رونقوں میں زندگی گزارنے کے عادی تھے۔ان محفلوں کی رونقیں ایک ایک کر کے ان کے سامنے سے اوجھل ہو گئیں۔انہوں نے ہر جانے والے کی جدائی پر اپنی عقیدت کے آنسو بہائے۔ان رونقوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔حضرت میر محمد اسحاق صاحب ، حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ، حضرت خلیفہ اسیح الثانی ، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث"، حضرت ملک غلام فرید صاحب ، حضرت چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب ، حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر ، حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد ، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ، حضرت محمود علی صاحب عرفانی ، حضرت قاضی ظہور الدین صاحب اکمل، حضرت حکیم (73)