میری پونجی

by Other Authors

Page 69 of 340

میری پونجی — Page 69

بے خبر ہوں کہ جماعت احمدیہ حضرت مرزا صاحب کو رسول اللہ نہیں قرار دیتی۔اس بے خبری کی وجہ سے آپ کوئی رائے نہیں دے سکتے۔احمد یہ لٹریچر کے نظر سے گزرنے کے باوجود کم سے کم آپ اپنے علم کی آگاہی سے ہی پر زور انداز سے کہہ دیتے۔یہ الزام ہی سراسر افتراء ہے۔“ حضرت سردار صاحب کے یہ چند رشحات قلم کے نمونے ہیں جس نہج پر انہوں نے زندگی بھر اپنے قلمی جہاد کو جاری وساری رکھا۔ریعت حضرت مرزا ناصر احمد علی ی مسیح الثالث 8نومبر 1965ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کا انتقال پر ملال ہوا۔جونہی یہ افسوس ناک خبر سردار صاحب کو پہنچی تو سب افراد خانہ کو اکٹھا کیا اور فرمایا میں دعا کرتا ہوں اور آپ سب بھی میرے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعا کریں کہ اللہ میاں! ہم تیرے سہارے بڑھ رہے ہیں تو ہمارا مددگار ہو، اور ہمیں نئی خلافت کیلئے اپنی رہنمائی کے ساتھ مد کر نا اور ہم میں نفاق پیدا نہ کر نا۔اس دعا کہ بعد سب اہل خانہ کے ساتھ تانگہ میں بیٹھ کر ربوہ پہنچے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث حضرت مرزا ناصر احمد کے دست مبارک پر شرف بیعت حاصل کیا۔اہلیہ محترمہ حاکم بی بی صاحبہ (مرحومہ) محترم سردار صاحب کی اہلیہ محترمہ حاکم بی بی صاحبہ ان کی زندگی میں ہی وفات پا گئی تھیں۔مرحومہ مغفورہ کے بارے میں وہ اخبار الفضل ۵ جنوری ۱۹۶۸ء میں لکھتے ہیں کہ مرحومہ، ایک دہقان کی لڑکی تھی۔دودھ دوہنا، چرخہ کا تنا، چکی پینا، چولہے کا کام کرنا اور دیگر امور خانہ داری سے عہدہ برا ہونا یہ انکی سرشت میں داخل تھا۔ایسی مؤثر شخصیت تھیں کہ ان سے تعلق رکھنے والیوں کا کہنا تھا کہ ان میں ایسی کشش ہے کہ جی چاہتا ہے کہ ادھر یہ کوئی بات منہ سے نکالیں ادھر ہم پوری (69)