میری پونجی

by Other Authors

Page 50 of 340

میری پونجی — Page 50

، مولوی غلام محمد صاحب بد و ملی ، مولوی ظہور حسین صاحب، مولوی ابوالعطاء صاحب، بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی، ابو البشارت مولوی عبد الغفور صاحب، مولوی محمد یار صاحب عارف، مولوی عبد الرحمن صاحب مصری ، مولوی ظفر السلام صاحب، سردار مصباح الدین صاحب، مولوی علی محمد صاحب اجمیری، شیخ چراغ دین صاحب۔تعیناتی بطور اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (173 ر پورٹ مجلس مشاوت 1929 ، صفحہ 188) وقت وقت پر پیدا ہونے والی ضروریات کے مطابق سلسلہ کی مختلف ذمہ واریاں ادا کر رہا تھا که مکرم صوفی عبد القدیر صاحب پرائیویٹ سیکرٹری صاحب ۱۷، اکتو بر ۱۹۲۶ء سے فارغ ہو گئے تا که دو تبلیغی فرائض کی سرانجام دہی کیلئے تیاری کریں اور مکرم شیخ یوسف علی صاحب بی اے کو قائمقام پرائیویٹ سکرٹری مقرر کیا گیا اور سردار مصباح الدین صاحب کو شیخ صاحب موصوف کی جگہ اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔( بحوالہ احمد یہ گزٹ قادیان مورخه ۲۶ اکتوبر ۱۹۲۶ء) ادھر حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دفتر کی ضروریات بڑھیں اور دفتر کا کام دوحصوں میں بٹ گیا۔دفتر اور حضور کا کام پرائیویٹ سیکرٹری کے پاس رہا اور جماعت کی آمدہ ڈاک کی تعمیل کا کام حضرت سردار صاحب لکھتے ہیں اس عاجز کے سپر د ہوا۔اسی سال اگست میں حضور ڈلہوزی کے سفر پر تشریف لے گئے۔حضرت ام المومنین" بھی ہمراہ تھیں۔اس سفر میں عاجز کو بھی قافلہ میں شمولیت کا شرف حاصل ہوا۔حضرت سردار صاحب لکھتے ہیں: ایک روز دفتر سے سیر کیلئے چھٹی ملی۔اس قافلہ کے ہم دو افراد خوبصورت پہاڑوں کی سیر کو نکل کھڑے ہوئے اور چلتے چلتے اتنی دور نکل گئے کہ واپسی کا راستہ (50)