میری پونجی

by Other Authors

Page 46 of 340

میری پونجی — Page 46

میں خوب تبصرہ ہوا۔حضرت سردار صاحب تحریر فرماتے ہیں: مسجد فضل لنڈن کے قیام سے جو برکتیں حاصل ہوئیں وہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں تعمیر ہونے والی مساجد کا محرک بھی ہوئیں۔مسجد فضل لنڈن کی تعمیر سے پہلے ہمارے کام کی صورت ایک پائنیر کی تھی تاہم مسجد کی تعمیر سے مشن کی شہرت سطح زمین سے اچھل کر فضا میں آگئی۔اور دنیا میں پھیل گئی اس طرح ساری دنیا سے ہمارا رابطہ ہو گیا۔اس مشن کی ترقی پزیر موجودہ صورت کی وجہ سے لندن مشن جماعت احمدیہ کیلئے ایک ایسی مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔جو دنیا بھر میں اشاعت اسلام کے لیے اور حضرت اقدس مسیح موعود کی دعوت الی اللہ کے لیے ایک مرکز بن چکا ہے۔جبکہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بھی ہجرت کر کے اسی جگہ قیام پزیر ہیں۔یہ سب مسجد فضل لنڈن کی برکت ہے جس کیلئے 1924ء میں الہی تصرف سے ایک واقعہ رونما ہوا تھا کہ جو جماعت کی آئندہ پیش آنے والی اہم ضروریات کیلئے ضروری تھا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی قادیان واپسی مسجد فضل لنڈن کے سنگ بنیاد کی با برکت تقریب ، ویمبلے کا نفرنس میں تاریخی خطاب اور اپنے قیام کا تبلیغی مشن پورا کرنے کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے واپسی کا پروگرام بنا لیا اور حضرت مولوی عبد الرحیم نیر صاحب اور خاکسار (سردار مصباح الدین) کو اپنے ساتھ واپس وطن جانے کا ارشاد فرمایا۔اس طرح سوا دو سال بطور مبلغ انگلستان خدمت کی سعادت پانے کے بعد حضور کا ہمسفر ہو کر قادیان واپس آگیا۔(46)