میری پونجی

by Other Authors

Page 37 of 340

میری پونجی — Page 37

اور اس کے پیغام کی وسعت کا ذکر کیا۔اس موقع پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اعجاز احمدی اور الاستفتاء موجود تھیں جو ان کی خدمت میں پیش کر دی گئیں۔الحمد للہ! اس تقریب میں ایک عرب حکمران کو دعوت سلسلہ پہنچانے کی توفیق مل گئی۔کرنل ڈگلس کی دریافت حضرت سردار صاحب تحریر فرماتے ہیں: لنڈن میں ریٹائر ڈ سول سروس کی ایک ایسوسی ایشن تھی جس کے ممبران کی ملن پارٹی ہوتی رہتی تھی۔مکرم مولوی مبارک علی صاحب مبلغ انگلستان بھی سینئر سروس کے ارکان میں تھے۔ایک موقع پر ایسی ہی ملن پارٹی میں مولوی مبارک علی صاحب جس میز پر بیٹھے تھے انکے ساتھ کی میز پر دور یٹائرڈ سول سروس افسر بیٹھے ہوئے تھے۔ان کی میز مکرم مولوی صاحب کے اتنی نزدیک تھی کہ انکی بات چیت بخوبی سماعت میں آرہی تھی۔ان میں سے ایک نے اس واقعہ کی تفصیل بیان کرنا شروع کی جس کا تعلق عیسائیوں کی طرف سے حضرت مسیح موعود کے خلاف مقدمہ قتل سے تھا۔مکرم مولوی صاحب پوری توجہ سے انکی گفتگو سنتے رہے جس سے وہ اچھی طرح جان گئے کہ یہ واقعہ بیان کرنے والے کون ہو سکتے ہیں۔خور و نوش کا وقت ختم ہوا تو ان سے پوچھا کہ کیا آپ کرنل ڈگلس ہیں؟ انہوں نے جواب بتا یا کہ ہاں میں کرنل ڈگلس ہوں۔اسپر مکرم مولوی صاحب نے اپنا تعارف کرایا اور ان کا پتہ حاصل کیا لیکن ان سے رابطہ نہ کر سکے جبکہ تمبر 1922ء کو لنڈن مشن کا چارج خاکسار ( سردار مصباح الدین کو دیگر جرمن مشن کا چارج لینے کے لیے تشریف لے گئے اور جاتے ہوئے نہ صرف یہ قصہ ہی سنا کر گئے بلکہ کرنل ڈگلس کا مکمل پتہ بھی دے گئے۔جیسے ہی لنڈن مشن کا چارج سنبھالا کرنل ڈگلس سے رابطہ کی کوشش شروع کر دی جس میں بفضل تعالیٰ کامیابی ہوئی اور کرنل ڈگلس نے مشن ہاؤس آنے کی دعوت قبول فرمالی۔یہ پہلا موقعہ تھا کہ کرنل ڈگلس مشن ہاوس میں تشریف لائے اور لنڈن مشن سے متعارف ہوئے۔ان دنوں ہمارا مشن ہاؤس ایک والا ہی تھا۔ساتھ وسیع زمین تھی (37)