میری پونجی

by Other Authors

Page 338 of 340

میری پونجی — Page 338

عجب محسن ہے تو بحر الا یا دی ، پڑھتے ہوئے مسلسل یہ احساس ہوتا رہا کہ متوکل علی اللہ کمزور و بے بس انسانوں نے اللہ تعالیٰ کی محبت کے مضبوط کنڈے کو ایک طرف سے ہاتھ ڈالا ہوا ہے اور دوسرے سرے کو قادر و توانا زندہ خدا نے خود تھام رکھا ہے جو اپنے بندوں کو اپنی خاص اور خالص محبت کی چاشنی سے آشنا کرنے کے لئے اپنا سہارا دے کر آزمائشوں سے کامیاب گزارتا ہے، خود کار خیر کی توفیق دے کر انعام و اکرام کی بارش کر دیتا ہے۔مانگنے کا سلیقہ دیتا ہے اور قبولیت کے شمار بھی عطا فرماتا ہے۔بزرگوں کی دعاؤں کے فیوض نسلوں کے لئے جاری فرما دیتا ہے اور حمد وشکر پر بڑھاتا چلا جاتا ہے۔ان عنایات خداوندی کو جھولی میں سمیٹنے والی اس کتاب کی مصنفہ صفیہ سامی کہتی ہیں کہ انہیں اپنا نام بھی لکھنا نہیں آتا۔اس سادگی پر مرنے کی بجائے جینے کا حوصلہ مانتا ہے اور دل ان کے لئے جزائے خیر کی دعا کرتا ہے۔امۃ الباری ناصر ) Meri Poonji by Safia Basheer Sami - London