میری پونجی — Page 335
ساتھ دیا۔اگلے جہان جا کر بھی میرے پیچھے میرے لیے اللہ تعالیٰ کا مضبوط پائدار سہارا قائم کر دیا۔یہ سب میں نے اظہار تشکر کے لیے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔مجھے بھی بے انتہا نعمتوں سے نوازا ہے۔آخر میں ایک بار پھر اسی بات کو دوہرانے لگی ہوں کہ اگر بچے اپنے ماں یا باپ کو ، جب وہ اکیلے رہ جاتے ہیں، اچھی طرح سنبھال لیں تو اُن کی زندگی کے آخری دن اچھے گزر جاتے ہیں۔میرے بچوں نے پل پل میرا ساتھ دیا۔اس عمر میں مجھے بہت کچھ سکھایا اور اپنے ابو کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دیا۔میں تہہ دل سے اپنے بیٹوں ، بیٹیوں ، بہوؤں اور دامادوں کی شکر گزار ہوں اور ایسے ہی اپنے پوتے پوتیوں ، نواسے نواسیوں کی بھی کہ جب کبھی بھی مجھے ضرورت محسوس ہوئی تو سب نے میری مدد کی۔میری خوشیوں میں سب خوش ہوئے۔میری معمولی سی تکلیف سے بھی سب پریشان ہوئے۔میں اپنے تمام بچوں ، بچوں کے بچوں اور آنے والی پوری نسل کیلئے دعا کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان سب کو دین کی راہوں پر چلائے اور دنیا میں بھی یہ بہترین انسان ہوں۔دین اور دنیا کی خدمت کرنے والے ہوں۔صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ کے چند اشعار بطور نصیحت لکھتی ہوں ؎ نفس قابو رکھنا ہوگا دل کو سمجھانا ہوگا اپنے روگ چھپانے ہونگے دوجوں کو بہلانا ہوگا کتنے دکھیارے لوگوں کے زخموں کو سہلانا ہوگا سب کا درد بٹانا ہوگا (335)