میری پونجی

by Other Authors

Page 28 of 340

میری پونجی — Page 28

وابستہ ہو گئیں۔سردار مصباح الدین احمد غفر اللہ لہ اکتوبر 1899 کو پیدا ہوئے۔(حوالہ الوصیت 12263 ) ان کی اولاد میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔فاطمہ بیگم (مدفون قلات)، عبدالسبحان سامی ( مدفون احمد یہ قبرستان کراچی ) سردار عبد القادر ( مدفون احمد یہ قبرستان فرینکفورٹ جرمنی)، ناصر الدین احمد سامی ( مدفون ربوہ) ، بشیر الدین احمد سامی ( مدفون بروک و ڈاحمد یہ قبرستان لندن)، صالح مسرت کوثر ( مقیم ربوہ)، ظفر اقبال(مقیم فرینکفورٹ جرمنی) محترم سردار مصباح الدین صاحب کے چھوٹے بھائی مکرم سراج الدین صاحب بھی نو جوانی کی عمر میں قادیان آگئے تھے اور خلیفتہ اسیح اول کے دست مبارک پر بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے۔اس طرح دونوں بھائیوں کو حضرت خلیفہ اسیح اول کی شفقت بھری صحبت میں رہنے کی سعادت حاصل ہوئی۔مکرم سراج دین صاحب قادیان آکر تعلیم الاسلام ہائی سکول میں داخل ہو گئے اور ساتھ کے ساتھ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے نور ہسپتال میں کمپوڈر کی تربیت بھی لیتے گئے۔جیسے ہی اُنہوں نے خاطر خواہ مہارت حاصل کر لی بلوچستان کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ملازمت میں چلے گئے۔پھر اسی محکمہ سے ریٹائر ہو کر مستقل طور پر ربوہ میں آباد ہو گئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے سلسلہ سے محبت اور فدائیت کا رشتہ رکھتے تھے۔بہت سادہ مزاج، کم گو، اور درویش صفت انسان تھے۔وہ عرصہ تک محلہ دار النصر کی جماعت کے صدر رہے۔اور بفضل تعالیٰ تحریک جدید دور اول کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل تھے۔عمر کے آخری حصہ میں اپنے بیٹے احسان الحق صاحب کے پاس کراچی چلے گئے اور وہیں وفات پائی۔موصی تھے بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔انکی نرینہ اولاد میں سے صرف ایک ہی بیٹا احسان الحق (مقیم جرمنی) حیات ہے۔بیٹیوں میں سیدہ بیگم (مرحومہ) بشری بیگم ( مرحومہ ) صادقہ بیگم (مقیم لاہور ) صادقہ بیگم کا ایک بیٹا لا ہور 2010 ء کی شہادتوں میں شہید ہوا ) آمنہ بیگم (مقیم جرمنی )۔سب ہی ماشاء اللہ بابرگ و بار ہیں۔(28)