میری پونجی

by Other Authors

Page 27 of 340

میری پونجی — Page 27

دے۔اس کے بعد ایک انصاری شخص نے عرض کیا۔یا رسول اللہ صلی نیلم میرے لیے بھی دعا کریں۔آنحضرت سلیہ و سلم نے فرمایا۔اب عکاشہ تم پر بازی لے جا چکا ہے۔حضرت عکاشہ سے اس تعلق کے بارے میں حضرت سردار صاحب کو ایک تذبذب تھا۔اسی کیفیت کے بارے میں وہ فرماتے ہیں: انہیں ایک موقع دعائے خاص کامل گیا۔جبکہ اُن کے دل میں اس خواہش نے جوش مارا کہ الہی، ظاہری طور پر تو ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں لیکن جی خوش ہو گا اگر تو کوئی ایسی روشنی عطا کر دے جس سے یہ اطمینان پاسکوں کہ اس عاجز فقیر کا تعلق اس سرزمین پاک سے ہے جس میں آقائے نامدار مال یتیم پیدا ہوئے۔اس جذبہ کو دل میں بسائے ایک رات بکثرت درود اور دعا میں گزاری۔اس پر اللہ تعالیٰ نے خواب میں نظارہ دکھایا کہ میں مکہ میں ہوں اور میں پیدائشی کی ہوں۔ایک اور خواب جس کا ذکر کرتے ہوئے وہ فرماتے ہیں کہ وہ مری کے ہسپتال میں سخت بیمار تھے اور اپنی زندگی کے بارے میں غم میں ڈوبے ہوئے تھے کہ خواب میں آنحضرت صلی لا یلم کے دادا حضرت عبد المطلب مجھے گلے لگا کر ملے اور فرمایا کہ میں تمہارے لیے تنہائی کی جگہ بیٹھ کر دعا کر کے آیا ہوں۔اس خواب میں تندرستی کی بشارت تھی۔الحمد للہ اس عاجز کے دل کی اس خواہش کو مکہ کا نظارہ دکھا کر روحانی تسکین عطا فرمائی کہ اس عاجز کی نسبت مکہ سے ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔اسی نسبت کے پیش نظر انہوں نے اپنے ایک پوتے کا نام عکاشہ ( ابن بشیر الدین احمد ساقی ) رکھا۔“ حکیم سہر وردی مہتاب الدین صاحب کی نسل سے پانچ بیٹے ہوئے۔( محمد علی، احمد علی ، غلام علی ، مصباح الدین اور سراج الدین ) مصباح الدین صاحب اور سراج الدین صاحب کو حضرت امام مہدی کو پہچانے کی سعادت نصیب ہوئی۔اس طرح اس خاندان کی دوشاخیں احمد یہ مسلک سے (27)