میری پونجی

by Other Authors

Page 280 of 340

میری پونجی — Page 280

بعد از سلام عرض کر دیں کہ جو دعائیہ فہرست انہوں نے بنارکھی ہے اُس کے آخری صفحہ پر میر ابھی نام لکھ لیں یہی میری فیس ہے۔“ اللہ اللہ ! کیا انکساری ہے اور کتنی پیاری فیس طلب کر لی۔ایک دفعہ فرمانے لگے کہ : ย میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے میرا نام انگریزی میں لکھا ہے۔میں حیران تھا کہ یہ کیسا خواب ہے۔میں تو انگریزی زبان نہیں جانتا۔نہ جانے اس کا کیا مطلب ہے۔چند ہفتے بعد مجھے ربوہ جانے کا اتفاق ہوا۔حضرت مفتی صاحب سے نیاز حاصل کرنے اُن کی خدمت میں حاضر ہوا۔دوران گفتگو میں نے اپنا خواب بھی سنایا اور اُن سے پوچھا کہ مفتی صاحب ایدا کی مطلب ائے ( اس خواب کا کیا مطلب ہے ) چند لمحے کی خاموشی کے بعد حضرت مفتی صاحب نے فرمایا کہ شیخ صاحب کیا آپ کو علم ہے کہ آپ نے کس کو دیکھا ہے؟ آپ نے محمد اور صادق کو دیکھا ہے یہ ہوکر رہے گا۔میں اپنے خواب کی تعبیر سن کر خاموش ہو گیا اور چلا آیا۔بعد ازاں حالات نے کچھ ایسی کروٹ لی کہ میں نے فیصل آباد کو خیر باد کہا اور افریقہ چلا گیا اور پھر افریقہ سے مجھے انگلستان آنا پڑا اور اخبار احمدیہ کی طباعت میں مجھے خدمت کی توفیق ملنا شروع ہوئی۔حسن اتفاق ہے کہ لندن کے جنگ اخبار میں اخبار احمد یہ کے بارے میں تبصرہ ہوا۔مگر یہ تبصرہ اردو حصہ کے بجائے انگریزی حصے میں شائع ہوا۔جہاں میرا نام انگریزی میں چھپا۔تب مجھے اپنا خواب اور حضرت مفتی صاحب کی تعبیر یاد آئی۔“ انگلستان میں بہت سے احمدی خاندان افریقہ سے آئے ہیں۔بھائی جی اکثر احباب کو بہت اچھی طرح جانتے تھے۔اُن بزرگوں کی اولادیں آجکل جماعت احمد یہ برطانیہ کے مختلف عہدوں (280)