میری پونجی

by Other Authors

Page 262 of 340

میری پونجی — Page 262

لمسیح الثانی کی وفات کے بعد حضرت مرزا ناصراحمد صاحب ” خلیفہ بن گئے۔جب آپ کی وفات کے بعد حضرت حضرت مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ خلیفہ بنے تو تب مجھے اس کی خواب کی سچائی پر یقین ہو گیا کہ کس طرح بعض اوقات اللہ تعالیٰ آنے والے واقعات کی خبریں دے دیتا ہے۔(ابا جان کے لکھوائے ہوئے حالات مکمل ہوئے ) ابا جان کا لندن تشریف لانا ابھی تک میں وہی لکھ رہی تھی جو ابا جان نے خود لکھوایا تھا۔لیکن 1969ء میں میرے اباجان افریقہ نیروبی سے جب سولہ سال بعد آئے تو کچھ عرصہ بعد سامی صاحب اور میں بھی بچوں کے ساتھ لندن آگئے۔پھر میری اُمی جان اور میرا چھوٹا بھائی خالد بھی آ گیا اس طرح ( ہم جو ہمیشہ سے اپنے ابا جان سے دور تھے اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ ہماری فیملی اکٹھی ہو گئی اور ہم نے اپنی امی جان اور ابا جان کو اکٹھے زندگی گزارتے دیکھا۔میرے ابا جان کی زندگی تین چیزوں کے گرد گھومتی تھی۔مسجد، جماعت اور خدمت خلق۔ان کاموں کو کرنے کیلئے ہمیشہ دیانت داری اور تقویٰ سے کام لیا۔دین کو ہمیشہ دنیا پر مقدم رکھا۔ابا جان کی وہ خواب جو مفتی محمد صادق صاحب کے بارے میں دیکھی تھی اُس کی تعبیر کا وقت یوں آگیا کہ پہلے افریقہ نیروبی میں دین کی خدمت کی۔بے شمار جگہوں پر ابا جان کا نام انگریزی میں لکھا گیا اور جب لندن آگئے پھر تو زندگی کا ایک ہی مقصد بنا رہا، دین کی خدمت۔باوجود اس کے کہ بہت معمولی تعلیم تھی مگر جو بھی اُن کو صحبت نصیب ہوئی وہ غیر معمولی تھی۔سب سے زیادہ احمدیت کی تعلیم نے اُن کے دل و دماغ کو جلا بخشی۔یہاں ایک واقعہ یاد آ گیا ہے سوچتی ہوں۔جیسے کہ پہلے بھی لکھ چکی ہوں کہ ابا جان افریقہ سے کبھی چار سال بعد اور کبھی پانچ سال بعد آتے تھے۔اُن دنوں اکثر بحری جہازوں سے ہی سفر ہوتا (262)