میری پونجی

by Other Authors

Page 238 of 340

میری پونجی — Page 238

میری بیعت کے بعد ہمارے گھر کی ایک بار پھر سے مخالفت شروع ہو گئی ، والد صاحب کی کمزوری کی حالت تقویت میں بدلنے لگی۔اب انہیں حوصلہ ہوا کہ میرے ساتھ بھی کوئی ہے۔اسی طرح میرے چھوٹے بھائی منظور نے بھی بیعت کر لی جس سے مزید حوصلہ بڑھا۔ہم سے بول چال بند ہوگئی۔پورا محلہ ایک طرف اور ہم ایک طرف کٹ کے رہ گئے۔میرے وہ ساتھی جو جیل میں ساتھ تھے، طعنہ دیتے کہ وہاں ہمیں تمہاری وجہ سے جیل کاٹنی پڑی اور خود باہر جا کر مرزائی ہو گئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے مزید کرم کیا اور خالہ زاد بھائی کو دین کی روشنی دکھائی اور اس نے جماعت احمدیہ کو دل سے قبول کر لیا۔میرے خالہ زاد بھائی غلام محمد صاحب سابق خادم مسجد فیصل آباد ( لائلپور ) جنہوں نے فیصل آباد کی مسجد میں بہت لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی پھر انکی اولاد کو آگے چل کر احمدیت کی خاطر بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کی توفیق ملی۔انکے ایک پوتے عزیزم وحید کو احمدیت کی راہ میں جام شہادت نصیب ہوا اور خود بھائی غلام محمد صاحب کو اسیر راہ مولا کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔وہ میرے بھائی میرے بہت قریب تھے۔چونکہ وہ بھی ایک احمدی باپ کے ہی بیٹے تھے لیکن جماعت کے ساتھ کوئی بہت تعلق نہ تھا، میرے احمدی ہونے سے وہ بھی کھل کر میرے ساتھ شامل ہو گئے۔اس طرح ہم دونوں کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔ہم مل کر احمد یہ مسجد، جو کہ ہمارے گھر سے تین چار میل کے فاصلہ پر تھی ، جایا کرتے۔اس کے بعد ہم شہر سے نکل جاتے۔بائیکاٹ کا ٹوٹنا ایک روز ہم دونوں نے شہر سے باہر ہجوم دیکھا جہاں ایک کبڈی کا میچ ہورہا تھا۔وہاں ہم بھی رک گئے۔دیکھا کہ ہمارے محلہ کی ٹیم کا کسی دوسرے محلہ کے ساتھ مقابلہ ہورہا ہے اور ہماری ٹیم بری طرح بار رہی تھی۔اس ہجوم میں سے کسی معتبر کی نظر ہم پر پڑی تو وہ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ کپڑے اتار و اور میدان میں آجاؤ۔ہم نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمارا تو آپ کے ساتھ بائیکاٹ ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ ہمیں کھیلنے کے لیے کہیں۔انہوں نے کہا اس وقت محلہ کی غیرت کا سوال (238)