میری پونجی — Page 171
مکرم بشیر الدین احمد صاحب سامی ابن محترم سردار مصباح الدین صاحب سابق مربی انگلستان چند ماہ کی علالت کے بعد 31 جولائی 2001ء کو 68 سال کی عمر میں لندن میں وفات پاگئے۔مرحوم سامی صاحب نے قیام ربوہ کے ابتدائی ایام میں مختلف جماعتی دفاتر میں کام کیا۔بعد ازاں کراچی چلے گئے جہاں خدام الاحمدیہ میں خدمت کی توفیق پائی۔1970ء میں لندن آگئے یہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت دین کا سلسلہ جاری رہا۔مجلس انصار اللہ میں مختلف حیثیتوں میں کام کرنے کا موقع ملا۔دوسال تک نائب صدر انصار اللہ برطانیہ رہے۔چھ سال تک نائب سیکرٹری اشاعت رہے۔چودہ سال تک امام صاحب مسجد فضل لندن کے دفتر میں معاونت کی توفیق پائی۔علاوہ ازیں جماعتی اخبارات و جرائد کی خریداری کے سلسلہ میں کام کا موقع ملا۔اخبار الفضل انٹرنیشنل کے نمائندہ کے طور پر خدمت کی توفیق ملی۔آپ جماعت کے ماہوار رسالہ اخبار احمدیہ کے دس سال تک ایڈیٹر رہے۔جماعتی لائبریری کے قیام میں بھی بہت کام کیا نیز شعبہ تاریخ انگلستان کی کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔الغرض آپ نے مختلف خدمات دینیہ کی بھر پور توفیق پائی۔سید نا حضرت خلیفہ ایسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 2 اگست 2001ء (بوجہ بارش) محمود ہال لندن میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں احباب نے بکثرت شرکت کی۔بعد ازاں احمد یہ قبرستان بروک وڈ میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم نے اپنی اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں اپنی یادگار چھوڑی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی تو فیق عطا فرمائے آمین۔(171)