میری پونجی

by Other Authors

Page 103 of 340

میری پونجی — Page 103

اُن کی دعاؤں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔میں اپنے بزرگوں کے لیے دل سے دعا کرتی ہوں اور پوری کوشش کرتی ہوں کہ اُن سے ہی سیکھی ہوئی سخاوت، ہمدردی، بردباری لوگوں کے کام آنا، مہمانوازی اور وہ تمام نیکیاں کرنی جو اُن سے میں نے سیکھی ہیں، آگے لیکر چل سکوں۔اُن تمام رشتوں کو جیسے انہوں نے نبھائے نبھا سکوں اور سب کو سکھ اور سکون پہنچا سکوں۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے کہ جہاں تک ممکن ہو پیار محبت اور مسکراہٹیں لوگوں کو دے سکوں اور اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے عبادت گزار بندوں میں سے ہوں۔آمین۔(103) ( راشدہ شان کینیڈا)