حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 6 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 6

حضرت میمونہ 6 حضرت اُمّ سلمة ، حضرت ام حبيبة، حضرت زینب بنت خزیمہ حضرت جویریہ ، حضرت میمونہ اور حضرت زینب بنت جحش کے حجرے تھے۔انہی حجروں میں حضور علی نے بھی انتہائی سادہ زندگی بسر صلى الله فرمائی۔(7) ایک دفعہ حضرت عمر حضور میلے کے گھر گئے اور دیکھا کہ گھر میں کچھ اسباب نہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے ہیں اور چٹائی کے نشان پیٹھ پر لگے ہیں۔تب عمر کو یہ حال دیکھ کر رونا آیا۔آپ ﷺ نے فرمایا اے عمر! تو کیوں روتا ہے۔حضرت عمرؓ نے عرض کی آپ کی تکلیف دیکھ کر مجھے رونا آگیا کہ قیصر و کسرٹی جو کافر ہیں آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور آپ ان تکالیف میں زندگی بسر کرتے ہیں۔تب الله حضور ﷺ نے فرمایا کہ :۔مجھے اس دنیا سے کیا کام؟ میری مثال اس سوار کی ہے جو شدت گرمی کے وقت ایک اونٹنی پر جارہا ہو اور جب دو پہر کی شدت نے اُس کو سخت تکلیف دی تو وہ اسی سواری کی حالت میں دم لینے کے لئے ایک درخت کے سائے کے نیچے ٹھہر جائے اور پھر چند منٹ کے بعد اسی گرمی میں اپنی راہ لی۔صلى الله آپ ع کی بیویاں سوائے حضرت عائشہ کے سب عمر رسیدہ