حضرت میمونہ ؓ

by Other Authors

Page 15 of 23

حضرت میمونہ ؓ — Page 15

حضرت میمونه 15 ساتھ صرف تین سال متیسر آیا۔ان تین سالوں میں وہ دولت سمیٹ لی جو اُن کا قیمتی سرمایہ بن گئی۔61 ہجری میں آپ حج کے لئے تشریف لے گئیں وہاں آپ کی طبیعت خراب ہو گئی آپ نے محسوس کیا کہ یہ وقت آخر ہے اپنے عزیزوں سے درخواست کی کہ مکہ سے سرف لے جائیں۔یہ وہی جگہ تھی جہاں آپ کی شادی ہوئی تھی۔یہیں آپ نے وفات پائی اور قریباً اسی جگہ صلى الله دفن ہوئیں جہاں خیمہ میں حضور نے سے پہلی دفعہ ملاقات ہوئی تھی۔نماز جنازہ آپ کے بھانجے حضرت عبد اللہ بن عباس نے پڑھائی قبر میں اُتارنے کی سعادت بھی اُنہی کو ملی جب جنازہ اُٹھایا گیا تو آپ نے کہا یہ رسول اللہ ﷺ کی بیوی ہیں جنازہ کو زیادہ حرکت نہ دو با ادب لے چلو۔(18) آنحضرت ﷺ کی بیویوں کے دل میں آپ ﷺ کی جو محبت تھی صلى الله اور آپ ﷺ سے جو نیک اثر انہوں نے لیا تھا وہ ہمیشہ اُن کے دلوں پر قائم ہو گیا۔اور جب حضرت میمونہ کا آخری وقت آیا تو انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے اُسی جگہ دفن کیا جائے جہاں میں پہلی دفعہ آنحضور علیہ سے ملی تھی۔(19) حضرت میمونہ سے آپ ﷺ کی آخری شادی تھی۔اس کے بعد