مذہب کے نام پر خون — Page 30
وو مذہب کے نام پرخون وہ شخص جس نے قریش کو ایمان کا جام شہادت پلا یا ایک معجزہ تھا۔اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کی زندگی ایک معجزہ نہ ہوتی تو کون ہم کو ولید (غالباً خالد بن ولید مراد ہیں۔ناقل ) کی بے غرضانہ خدمات سے مستفید کرتا۔حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) نے جوش ایمان کا دریا موجزن کیا اور عرب کی جنگلی آبادی کو ایک واحد خدا کا پرستار بنایال ،، پھر لاہور میں ہونے والے آریہ سماج کے ایک جلسہ میں پروفیسر رام دیو صاحب سابق پروفیسر گروکل کانگڑی وایڈیٹر و یدک میگزین نے ہمارے آقا و مولا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر لگائے جانے والے اس مکروہ انتہام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہ آپ نے اسلام تلوار سے پھیلا یا تھا ان الفاظ میں اپنی تحقیق کا اظہار کیا:۔دو لیکن مدینہ میں بیٹھے ہوئے محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) نے ان میں جادو کی بجلی بھر دی۔وہ بجلی جو انسانوں کو دیوتا بنادیتی ہے۔۔۔اور یہ غلط ہے کہ اسلام محض تلوار سے پھیلا ہے۔یہ امر واقعہ ہے کہ اشاعت اسلام کے لئے کبھی تلوار نہیں اٹھائی گئی۔اگر مذہب تلوار سے پھیل سکتا ہے تو آج کوئی پھیلا کر دکھا دے گے۔اس آخری فقرہ میں کیسی لازوال سچائی بھری ہوئی ہے اگر مذہب تلوار سے پھیل سکتا ہے تو آج کوئی پھیلا کر دکھا دے۔“ ہمارے مقدس آقا صلی اللہ علیہ وسلم پر جبر کا الزام لگانے والوں کے لئےلمحہ فکریہ اور چیلنج ہے اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے مذہب کو پیدا کیا کہ جب سے سلسلہ نبوت جاری ہوا ہے نہ کبھی پہلے کسی جابر متشدد نے اس چیلنج کا جواب دیا نہ آج دے سکتا ہے نہ کبھی آئندہ دے سکے گا اور ایک مودودی نہیں پچاس کڑور مودودی بھی مل کر کوشش کریں تب بھی ایک انسان کے دل سے بھی تلوار کی قوت سے اس کا مذہب نکال نہیں سکتے۔ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء آریہ مسافر اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۲، ۳ حواله برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۲۴ اخبار پر کاش بحوالہ برگزیدہ رسول غیروں میں مقبول صفحہ ۱۱