مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 287

۲۸۷ مذہب کے نام پرخون ان کے لئے زندگی اور موت کو مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔ظہور اسلام سے پہلے خود عربوں کے مابین معمولی معمولی باتوں پر جنگیں چھڑ جایا کرتی تھیں اور پھر وہ اس قدر طول پکڑ جایا کرتی تھیں کہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتی تھیں۔اسلام نے آکر ان جنگوں کا خاتمہ کر دیا۔اس نے انہیں باہمی اخوت کے ایک ایسے رشتہ میں باندھ دیا جو باہمی دشمنیوں، اونچ نیچ اور تفریق کے ہر امکان سے مبرا تھا۔لیکن جب مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ترک کر دیا تو وہ جو پہلے بھائی بھائی تھے پھر ایک دوسرے کے دشمن بن گئے اور قبائلی لڑائیاں پھر پوری شدت کے ساتھ عود کر آئیں۔پس آج دنیائے اسلام میں جن مناقشات نے سراٹھایا ہوا ہے اور یہ مناقشات جو گل کھلا رہے ہیں ان کا اسلام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔انہیں اسلام کی طرف منسوب کرنا یا اصل کے اعتبار سے انہیں اسلامی قرار دینا ہر گز بھی درست نہیں ہے۔یہ تو قرونِ وسطیٰ کی جاگیر دارانہ ذہنیت اور رجحانات کے از سر نو احیاء کا معاملہ ہے اور اسے اسی نظر سے دیکھنا چاہیے۔اس بارہ میں اسلام کو درمیان میں لانا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔بڑی طاقتوں نے کہنے کو تو عراق ایران جنگ کی مذمت کی اور بار بار مطالبہ کیا کہ فریقین جنگ بند کر دیں اور خون خرابے سے باز آجائیں لیکن ستم ظریفی ملاحظہ ہو کہ بڑی طاقتیں خود عراق اور ایران دونوں کو مسلسل ہتھیار مہیا کر رہی تھیں اور جو خون خرابہ ہورہا تھا اس کی خود ذمہ دار تھیں۔جنگی ہوائی جہاز ، راکٹس، میزائلز، تو ہیں، ٹینک، بکتر بند گاڑیاں نیز دیگر تباہ کن ہتھیار دونوں متحارب قومیں بے دریغ استعمال کر رہی تھیں۔اب ظاہر ہے کہ یہ تباہ کن ہتھیار خود ان متحارب قوموں کے اپنے اپنے ملک میں تو نہیں بن رہے تھے۔مشرق وسطی کے تیل اور مغربی ہتھیاروں کے مابین علی الاعلان یا در پردہ ساز باز ہوئی جس کے نتیجہ میں جنگ کی آگ بھڑکی اور بھڑکتی ہی چلی گئی۔آخری تجزیہ کی رو سے جنگ کی آگ کو اُس تیل نے ہی بھڑ کا یا جسے عراق اور ایران پیدا کر رہے تھے اور وہ اس طرح کہ مغرب و مشرق کی غیر مسلم طاقتوں نے ان متحارب قوموں کے تیل کو ہتھیاروں میں تبدیل کر کے جنگ کی آگ کیلئے ایندھن فراہم کیا۔جہاں تک مغربی طاقتوں کا تعلق ہے ان کے لئے یہ ہر گز بھی خسارہ کا سودا نہ تھا۔انہوں نے پرانے اور متروک ہتھیاروں کے عوض دھڑا دھڑ تیل خریدا۔اس سے زیادہ فائدہ مند