مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 21

۲۱ أذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَ اِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (الحج:٢٠) اشاعت اسلام کے دو نظریے ! مذہب کے نام پرخون آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے اشاعت اسلام کے طریق کے بارہ میں دنیا میں دو نظریات پائے جاتے ہیں:۔ا۔معاندین اسلام کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگیں جارحانہ جنگیں تھیں اور اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔۲۔غیر جانبدار تحقیق یہ ہے کہ:۔مگر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اشاعت اسلام کی غرض سے تلوار نہیں اٹھائی اور آپ کی تمام جنگیں مدافعانہ جنگیں تھیں۔اسلام پھیلا ہے تو محض آپ کی روحانی اور اخلاقی قوتوں سے۔