مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 271 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 271

۲۷۱ مذہب کے نام پرخون اے میرے یار محسن اور اے میرے محبوب ! تجھ پر میری جان قربان ہو، تو نے لطف و احسان میں کب مجھ سے کوئی فرق کیا ہے جو میں کروں۔در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند اول کے کہ لاف تعلق اعد منکم کے رند ہاں اے میرے پیارے رسول ! اگر تیرے کوچہ میں عشاق کا سرقلم کرنے کا ہی دستور ہوتو وہ پہلا شخص جو نعرہ عشق بلند کرے گا میں ہوں گا۔میں ہوں گا۔دائرہ اسلام میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام اپنے آقاومطاع حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کی حیثیت میں افضل الرسل اور مختار کل ہونے پر اپنے کامل یقین و ایمان کا اعلان کرتے ہوئے اخلاص سے مملو نہایت درجہ واضح الفاظ میں فرماتے ہیں :۔”ہمارے مذہب کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہمارا اعتقاد جو ہم اس دنیوی زندگی میں رکھتے ہیں جس کے ساتھ ہم بفضل و توفیق باری تعالی اس عالم گذران سے کوچ کریں گے یہ ہے کہ حضرت سید نا ومولانا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین و خیرالمرسلین ہیں جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہو چکا اور وہ نعمت بمرتبہ اتمام پہنچ چکی جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدا تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔،، نیز حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مزید فرماتے ہیں :- ستید ناو مولانا سید الکل وافضل الرسل حضرت خاتم النبین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کون سا درجہ باقی ہے۔سو واضح ہو کہ وہ ایک اعلیٰ مقام اور برتر مرتبہ ہے جو اُسی ذات کامل الصفات پر ختم ہو گیا ہے جس کی کیفیت کو پہنچنا بھی کسی دوسرے کا کام آئینہ کمالات اسلام تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء آخری صفحه ازالہ اوہام۔تصنیف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی (امرتسر ۱۸۹۱ء) صفحه ۱۶۹