مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 223 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 223

۲۲۳ مذہب کے نام پرخون کسی مومن کے بارہ میں وہ رشتہ داری کا پاس نہیں کرتے اور نہ عہد و پیمان کا ، اور وہ حد سے بڑھے ہوئے ہیں۔آیت اا - فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّكوة فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَنُفَصِّلُ الْأَنْتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ پس اگر وہ تو بہ کر لیں اور نمازوں کو قائم کریں اور زکوۃ دیں تو وہ دین میں تمہارے بھائی ہیں اور ہم اپنی آیات کو علم والی قوم کے لئے کھول کھول کر بیان کرتے ہیں۔آیت ۱۲۔وَ اِنْ نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِنْ بَعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَنُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَبِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنْتَهُونَ۔اور اگر یہ لوگ) اپنے عہد و پیمان کے بعد اپنی قسموں کو توڑ دیں اور تمہارے دین پر لا طعن کریں تو (ایسے) سرداران کفر سے لڑائی کرو تا کہ وہ شرارتوں سے باز آجائیں۔آیت ۱۳ - اَلَا تُقَاتِلُونَ قَوْمًا نَكَثُوا أَيْمَانَهُمْ وَهَمُوا بِإِخْرَاجَ الرَّسُولِ وَهُمْ بدء وكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ اَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ - (اے مومنو! ) کیا تم اس قوم سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ ڈالیں اور رسول کو (اس کے گھر سے) نکالنے کا فیصلہ کر لیا اور تم سے ( جنگ چھیڑنے میں ) انہوں نے ہی ابتداء کی ، کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اگر تم مومن ہوتو سمجھ لو کہ اللہ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو۔آیت ۱۴۔قاتِلُوهُمْ يُعَذِّبُهُمُ اللهُ بِأَيْدِيكُمْ وَ يُخْزِهِم وَ يَنْصُرُكُمْ عَلَيْهِمْ وَ يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِينَ - ان سے لڑو۔اللہ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دلوائے گا اور ان کو رسوا کرے گا اور تمہیں ان پر غلبہ دے گا اور اس ذریعہ سے مومن قوم کے دلوں کو (صدمہ اور خوف سے) نجات دے گا۔ہم نے سورۃ التوبہ کی آیات ۳ تا ۱۴ اس لئے درج کی ہیں تا کہ ان میں جو مضمون بیان ہوا