مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 160 of 239

مضامین ناصر — Page 160

۱۶۰ لئے اسے ہر طرح سے با برکت ثابت کرے۔آمین یہ اجتماع سابق سندھ کی ضلعی مجالس کا اس سال چوتھا اجتماع ہے۔اس کے انعقاد کے لئے مقامی عہدیداروں کے علاوہ مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلیٰ مجالس انصار اللہ سابق سندھ مبارک باد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں مدددی ہے۔آمین مجھ سے اس امر کی خواہش کی گئی ہے کہ میں اس میں شریک ہونے والے احباب کے نام مرکز میں بھجواؤں۔اس لئے یہ چند سطور مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد قائد عمومی مجلس انصاراللہ مرکز یہ جو اس اجتماع میں میرے نمائندہ خصوصی اور مرکزی نمائندہ کے طور پر شریک ہورہے ہیں کے ہاتھ آپ کے نام بھجوا رہا ہوں۔میں نے پچھلے دنوں بحیثیت صدر ، صدرانجمن احمد یہ احباب جماعت سے پر زور اپیل کی ہے۔کہ یکم اگست سے ۳۱ /اگست تک اسلام کے غلبہ اور فتح ونصرت اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل و عاجل شفایابی کی دعاؤں کے ساتھ نماز تہجد بالالتزام ادا کرنے کا عہد کریں اور یہ عہد کریں کہ وہ اس عرصہ میں روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ درودشریف پڑھیں گے۔میں آج اس پیغام میں بحیثیت صدر انصار اللہ آپ سب احباب کو اس امر کی پر زور تحریک کرتا ہوں کہ آپ نہ صرف خود سب کے سب اس مبارک تحریک میں شامل ہوں بلکہ اپنے اعزہ اور اقربا کو بھی اور اہل وعیال کو اس میں شامل کریں۔یہ ایک بہت مبارک تحریک ہے جو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے اور اس تحریک میں شامل ہونے والوں کے لئے بہت مبارک ثابت ہوگی۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: ۵۷) اے مومنو! تم محمد رسول اللہ اللہ کے بغیر خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کر کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے تمہیں چاہیے کہ کو تم حضور کے اس احسان عظیم پر شکر وامتنان کے جذبات کے ساتھ حضور علیہ پر کثرت سے درود بھیجتے رہو۔تا اس طرح تمہیں جہاں حضور ﷺ کے علومرتبت کا احساس ہو وہاں