مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 9 of 239

مضامین ناصر — Page 9

۹ اپنی تلوار کوننگا کئے اسلام پر آخری حملہ کر رہا ہے۔اس وقت ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے مالوں اور طاقتوں اور وقتوں کو فضول ضائع نہ کریں اور اپنی ہر کوشش کو اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کر دیں اور بالخصوص میں اپنے نو جوان بھائیوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ خاص طور پر دین کی طرف توجہ کریں اور کوئی موقع اشاعت اسلام کا ضائع نہ ہونے دیں تا ایسا ہو کہ ہمارے ہی ہاتھوں سے اسلام کی فتح ہو اور ہم ہی شیطان کو مغلوب کرنے والے ٹھہریں۔کیونکہ اسلام نے تو ضرور فتح پانی ہے۔مگر ز ہے قسمت کہ اسلام کے فاتح سپاہیوں میں ہمارا نام جلی قلم سے لکھا جائے اور خدا ہم سے راضی ہو اور ہم اس سے راضی۔آمين اللهم آمين اخبار الفضل قادیان دار الامان - یکم نومبر ۱۹۲۷ء صفحه ۱۳)