مضامین ناصر — Page 134
۱۳۴ لئے دی گئی ہیں کہ اپنے معاشرہ میں تم احتیاطی تدابیر اختیار کرو اور معاشرہ کی ہر قسم کی الجھنوں سے محفوظ رہو۔(۷) گھروں پر بیرونی پہرہ کے علاوہ اندرونی پہرہ دار بھی مقرر کئے گئے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا کہ تمہارے نوکر اور وہ نابالغ بچے جو تمہارے ساتھ ہی تمہارے گھروں میں رہتے ہیں اُن کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ تین وقتوں میں تمہارے کمروں میں بلا اجازت نہ آیا کریں یعنی اول نماز فجر سے پہلے ، دوم بعد دو پہر جو تمہارے قیلولہ کا وقت ہوتا ہے اور جب تم شب خوابی کے لباس میں ہوتے ہو اور سوم نما ز عشاء کے بعد کیونکہ یہ تمہارے اندرونی پردہ کے اوقات ہیں۔ہاں ان اوقات کے علاوہ نوکر چا کر اور گھروں میں رہنے والے بچے اجازت کے بغیر تمہارے کمروں میں آئیں جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ان احکام میں اس طرف بھی اشارہ کیا کہ غفلت کے اوقات میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا مومن کے فرائض میں سے ہے۔مومن پر کسی وقت بھی کلی غفلت طاری نہیں ہوتی اسی وجہ سے شیطان ہمیشہ اس سے مایوس رہتا ہے۔(۸) یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تمہارے رشتہ دار اور تمہارے دوست وغیرہ ہی نہیں بلکہ خود تمہارے بچے بھی جب بڑے ہو جائیں اور اپنے گھر آباد کر لیں تو ان کے لئے بھی یہ ضروری ہے کہ وہ پہلے بتائے ہوئے احکام کی پابندی کریں۔دیکھو کس طرح خدا تعالیٰ نے ہماری چھوٹی چھوٹی ضروریات کا خیال رکھا ہے اور ہمارے گھروں پر اپنے احکام کے پہرے کھڑے کر دیئے ہیں تا ہمیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ان باتوں کو دیکھ کر دل سے بے اختیار خدا کی حمد نکلتی ہے اور ہمارا رواں رواں اس کے شکر سے بھر جاتا ہے اور ہمارا ذرہ ذرہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الْحَمْدُ لِلہ کی صدا بلند کرنے لگتا ہے۔اے خدا تو ہم ناچیز بندوں کے اس ترانہ حمد کو قبول فرما اور اپنی رحمتوں سے ہمیں نواز۔آمین (ماہنامہ انصار اللہ مارچ ۱۹۶۱ء صفحه ۲۶،۲۵) ☆☆