مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 42 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 42

مضامین بشیر جلد چهارم 42 بچوں کی تربیت کے معاملہ میں حضرت مسیح موعود نصیحت کرنے اور بُری صحبت بچانے کے علاوہ اولاد کے لئے دعاؤں پر بہت زور دیتے تھے۔چنانچہ جو اشعار آپ نے اپنے بچوں کے ختم قرآن کے موقع پر آمین کے رنگ میں فرمائے وہ اس روحانی طریق تربیت کی ایک بڑی دلکش مثال ہیں۔میں یہاں صرف نمونہ کے طور پر چند شعر لکھتا ہوں۔فرماتے ہیں: ہو شکر تیرا کیوں کر اے میرے بندہ پرور تو نے مجھے دیئے ہیں یہ تین تیرے چاکر تیرا ہوں میں سراسر تو میرا رب اکبر یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں در ہیں یہ میرے بار و بر ہیں تیرے غلام سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ۔رَانِي شیطاں سے رکھیو اپنے حضور رکھیو دور جاں پر ز نور رکھیو دل پر سرور رکھیو ان پر میں تیرے قرباں رحمت ضرور رکھیو یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَّرَانِي اور دوسری آمین میں فرماتے ہیں: ے میرے مولیٰ مری یہ اک دعا ہے تیری درگاہ میں عجز و بکا ہے ہر مری اولاد جو تیری عطا اک کو دیکھ لوں وہ ہے پارسا ہے تری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے عجب محسن ہے بحر الا یادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي