مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 491 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 491

مضامین بشیر جلد چہارم 491 مبارک ایام میں درود بہت کثرت سے پڑھیں اور اسلام اور جماعت کی ترقی کے لئے بہت درد اور سوز سے دعائیں کریں۔تا کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی ترقی اور غلبہ کا دن قریب سے قریب ترلے آئے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین متین کا بول بالا ہو۔آمین ( محرره 14 فروری 1963 ء)۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل 16 فروری 1963ء) نگران بورڈ کے تازہ اجلاس کی رپورٹ مورخہ 10 مارچ بروز اتوار نگران بورڈ کا تازہ اجلاس منعقد ہوا۔بعض امور کے ذکر کو ترک کر کے خاص خاص امور کی کارروائی کی رپورٹ درج ذیل کی جاتی ہے۔افسوس ہے کہ اس دفعہ میری بیماری کی وجہ سے نگران بورڈ کا اجلاس کافی عرصہ کے بعد منعقد ہو سکا۔اب کوشش کی جا رہی ہے کہ انفرادی معاملات کی بجائے زیادہ تر اصلاحی تجاویز کی طرف توجہ دی جائے۔فیصلہ جات اجلاس نگران بورڈ مورخہ 63-3-10 (1) کمیشن رشتہ ناطہ کی رپورٹ کا خلاصہ پڑھ کر سنایا گیا۔اب یہ رپورٹ حسب فیصلہ مشاورت میں پیش ہوگی اور اس کی سب کمیٹی اس پر غور کرے گی۔(2) رپورٹ نظارت زراعت پیش ہوئی۔یہ امر قابل افسوس ہے کہ سترہ مدعوین میں سے صرف سات شریک اجلاس ہوئے جو حاضر نہیں ہوئے انہیں ملامت کا خط لکھنا چاہئے کہ جماعتی کاموں میں ایسی سہل انگاری قابل افسوس ہے۔فی الحال کسی دو جگہ ابتدائی طور پر دو ماڈل فارم قائم کئے جائیں اور اس کے بعد اس سلسلہ کو مزید ترقی دی جائے۔ناظر صاحب زراعت اپنے دوروں کو وسیع کریں اور موقع پر جا جا کر دوستوں کو بیدار اور ہوشیار کریں۔نیز ایک انسپکٹر زراعت بھی صدر انجمن مقرر کرے جو زیادہ کثرت سے دورے کر کے اس کام کو ترقی دے۔اس بات کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے کہ جماعت کی اکثریت زراعت پیشہ اصحاب پرست شجر کاری کی تجویز بہت مناسب ہے اس کے لئے علاقوں کی مناسبت کے لحاظ سے ثمر دار اور غیر ثمر دار پودوں کے متعلق دوستوں کو مفید مشورہ مہیا جائے۔اور جو فارم مقرر ہوں ان میں نرسری کا بھی انتظام ہو۔نیز مشتمل ہے۔