مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 490 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 490

مضامین بشیر جلد چهارم 490 اندریں حالات میں جماعت کے بزرگوں اور اپنے مخلص دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دعا فرمائیں کہ جو دوست مجھے دعا کے لئے لکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کا رستہ کھولے۔ان کی مشکلات دور فرمائے اور انہیں دین و دنیا کے حسنات سے نوازے۔نیز اس عاجز کے لئے بھی دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری کمزوریوں کو معاف فرمائے اور مجھے اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور میرا انجام بخیر ہو۔جَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء (محرره 11 فروری 1963 ء) روزنامه الفضل 13 فروری 1963ء) رمضان کا آخری عشرہ دعاؤں کا خاص زمانہ ہے اب ایک دو روز میں رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے جو رمضان کے مبارک مہینہ کا مبارک ترین عشرہ ہے۔اس مہینے کے متعلق خدا کا قرآن مجید میں وعدہ ہے کہ وہ اس مہینے میں مخلص مومنوں کی دعاؤں کو زیادہ قبول کرتا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ ان ایام میں دعاؤں کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور اپنے قلوب میں خاص طور پر درد وسوز کی کیفیت پیدا کریں تاکہ ان کی دعا ئیں خدا کے فضل و رحمت کو کھینچنے والی ہوں۔انسان اپنے لئے اور اپنے عزیزوں کے لئے اور اپنے دوستوں کے لئے تو دعا کرتا ہی ہے اور اسے کرنی چاہئے مگر دوستوں کو چاہئے کہ ان ایام میں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں۔اور خدا کے حضور گریہ وزاری کے ساتھ گر کر اس کے فضل و رحمت کے طالب ہوں۔در اصل غور کیا جائے تو اسلام اور جماعت کی ترقی کے لئے دعا میں لازماً انسان کی خود اپنی دعا بھی شامل ہوتی ہے۔کیونکہ جب اسلام اور جماعت کی ترقی کریں گے تو افراد کا قدم بھی لازماً آگے بڑھے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی ایک نظم میں آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے کیا خوب فرمایا ہے کہ۔بع ”تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے درود کی دعا پر بہت زور دیا ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ ان