مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 418 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 418

مضامین بشیر جلد چهارم 418 کے ذریعہ کام کی تربیت حاصل کرتے ہیں یا یوں کہنا چاہئے کہ یہ وہ نرسری ہے جس میں چھوٹے پودے کاشت کئے جاتے ہیں تا کہ جب وہ طاقت پکڑ لیں تو ان کو بڑے باغ میں مستقل جگہ پر منتقل کر دیا جائے پس اطفال الاحمدیہ کا کام خدام الاحمدیہ کے کام کی ایک اہم شاخ ہے اور اس کی طرف خدام الاحمدیہ کی تنظیم کو خاص توجہ دینی چاہئے۔دراصل خدام الاحمدیہ کے لئے اطفال ایک نرسری کے طور پر ہیں جوں جوں اس نرسری کے پودے بڑے ہوتے جاتے ہیں وہ مستقل باغ کی طرف منتقل کر دئیے جاتے ہیں۔مگر یاد رکھو کہ باغ میں منتقل ہونے کے بعد عموماً وہی پودا پوری طرح پنپتا ہے جس کی نرسری کی حالت میں اچھی اٹھان ہوئی ہو۔مجھے خوشی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ کی تربیت کے انتظام کی طرف توجہ دے رہی ہے مگر میں کہوں گا اور پھر کہوں گا کہ نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز“۔تبلیغ کا اہم فریضہ اس وقت بد قسمتی سے جماعت احمدیہ کے متعلق ملک میں طرح طرح کی غلط فہمیاں اور بدظنیاں پھیلائی جارہی ہیں نہ صرف یہ کہ ہمارے بعض عقائد کو غلط صورت دے کر پیش کیا جا رہا ہے بلکہ بعض ایسی باتیں بھی ہماری طرف منسوب کی جارہی ہیں جو سرے سے ہمارے عقائد میں شامل ہی نہیں اور ان بدظنیوں اور غلط فہمیوں کے وسیع جال نے جماعت کے خلاف ایک خطرناک فتنہ پیدا کر رکھا ہے۔بے شک کئی شریف اور سمجھدار لوگ جماعت کے نظریات اور جماعت کی اسلامی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ملک کا کثیر حصہ نا واقفی کی وجہ سے بہکانے والوں کی فتنہ پردازی کا شکار ہو کر طرح طرح کے اعتراضات کر رہا ہے۔خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کا فرض ہے کہ پر امن طریق پر نصیحت اور محبت کے رنگ میں اپنے اپنے حلقہ میں ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں تک حق پہنچائیں قرآن فرماتا ہے۔أدْعُ إِلى سَبيل رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (النحل: 126) یعنی اپنے خدا کے رستہ کی طرف دانائی اور نصیحت اور محبت کے طریق پر لوگوں کو بلاؤ۔پس خدام الاحمدیہ کو اس پر امن فریضہ کی طرف سے بھی کبھی غافل نہیں ہونا چاہئے۔تبلیغ ہی اس زمانے کا مبارک جہاد ہے۔خدام کی ذاتی روحانی اور اخلاقی اصلاح بالآخر میں اپنے عزیز نو جوانوں کو ان کی ذاتی تربیت اور اخلاقی درستی کے متعلق بھی ایک فقرہ کہہ کر اپنے