مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 409 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 409

مضامین بشیر جلد چهارم 409 ان کے مشورے سے ان ہر سہ میدانوں میں جماعت کی اقتصادی ترقی کی سکیم تیار کی جائے۔(4) چونکہ جماعتی تنظیم کے توڑنے کے متعلق بعض خاص رپورٹیں موصول ہوئی تھیں اس لئے ان کے متعلق تحقیقات کرنے کے لئے ایک خاص کمشن مقرر کیا گیا۔(5) بے پردگی کے رجحان کے متعلق تجویز کی گئی کہ چونکہ یہ رجحان ماحول کے اثر کے ماتحت زیادہ تر شہروں میں پایا جاتا ہے اس لئے ناظر صاحب امور عامہ لاہور اور کراچی اور راولپنڈی وغیرہ بڑے شہروں کے امراء کو لکھ کر بصیغہ راز معین رپورٹ منگوا ئیں کہ کیا وہاں کے احمدی افراد میں یہ کمزوری تو نہیں پائی جاتی اور پھر اس کے متعلق مناسب ایکشن لینے کے لئے مقررہ کمیٹی میں رپورٹ کریں۔(6) حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کے اُس کچے کمرہ کے متعلق جس میں ان کی وفات ہوئی تھی فیصلہ کیا گیا کہ اسے دعا کی تحریک کی غرض سے یادگار کے طور پر مناسب طریق پر محفوظ کرنے کے لئے صدر انجمن احمد یہ ضروری کارروائی کرے۔نوٹ۔اس کے علاوہ بعض متفرق امور بھی زیر غور لائے گئے جن کے ذکر کی ضرورت نہیں۔والسلام محرره 19 نومبر 1962ء) (روزنامہ الفضل 22 نومبر 1962ء) خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر افتتاحی خطاب اور خدام کو نہایت اہم اور قیمتی نصائح (مورخہ 19 اکتوبر 1962ء کو مجلس خدام الاحمدیہ کے اکیسویں سالانہ اجتماع کے افتتاح کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے جو ایمان افروز تقریر فرمائی اس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔) گزشتہ سال جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت میں نے خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کا افتتاح کیا تھا تو اس وقت میں نے خدام کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کے متعلق بعض ہمدردانہ نصیحتیں کی تھیں۔مجھے امید ہے کہ ہمارے عزیزوں نے ان نصیحتوں سے فائدہ اٹھا کر آگے کی طرف قدم بڑھایا ہو گا۔مومن کی یہی شان ہے کہ اس کا ہر قدم آگے کی طرف اٹھتا ہے۔