مضامین بشیر (جلد 4) — Page 403
مضامین بشیر جلد چہارم 403 بندھ کر وہ اپنی تنظیم کو اور اپنے کاموں کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ ہال اور دفتر کی تعمیر خدام میں ایک نئی زندگی دوڑانے کا موجب ہوگی۔خدام کو میری یہی نصیحت ہے کہ تم اپنی اس تنظیم کو ایک مرکزی کھونٹا سمجھو اور ہمیشہ اس کے ساتھ مضبوطی سے بندھے رہو۔میری دعا ہے کہ خدام اپنی تنظیم میں منسلک ہو کر اسلام اور احمدیت کے پرزور شیدائی اور فدائی بن کر رہیں اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں یہاں تک کہ اس مقصد کو پالیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت کے لئے مقرر فرمایا ہے۔سنگ بنیا د ر کھنے کا منظر خدام کو ان زریں نصائح سے مستفید فرمانے کے بعد حضرت میاں صاحب محترم سید داؤ داحمد صاحب صدر مجلس مرکز یہ کی معیت میں اس جگہ تشریف لے گئے جہاں بنیاد میں اینٹیں رکھنی تھیں۔سب سے پہلے آپ نے دعا میں کرتے ہوئے مسجد مبارک قادیان کی وہ دو اینٹیں باری باری بنیاد میں رکھیں جن پر سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظوری دیتے ہوئے دعا فرمائی تھی۔اس کے بعد آپ نے ایک اور اینٹ بنیاد میں رکھی۔اینٹیں بنیاد میں رکھتے وقت حضرت میاں صاحب نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔آپ لوگ دل میں دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس بنیاد کو اسلام اور احمدیت اور خدام الاحمدیہ کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت کرے اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔روزنامه الفضل 23 اکتوبر 1962ء) لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کیلئے پیغام احمدی خواتین تربیت اولا د اور خدمت دین کا خاص نمونہ قائم کرنے کی کوشش کریں مورخہ 20 اکتوبر کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع کے پہلے اجلاس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کاریکارڈ کیا ہوا جو پیغام سنایا گیا اس کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوعُود