مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 394 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 394

مضامین بشیر جلد چهارم 394 ہمیں طبعاً بہت عزیز ہے اور ہم اس کی دینی اور دنیاوی اور مادی اور روحانی ترقی کے لئے دن رات دعا گو ہیں۔اللہ اس ملک کی بیرونی اور اندرونی مشکلات دور فرمائے اور اسے ہر قسم کی ترقی سے نوازے اور وہ اسلام کا ایک درخشندہ گہوارہ بن جائے۔مگر یہ نہ سمجھیں کہ ایسی ترقی صرف دل کی خواہش اور زبان کی دعا سے حاصل ہوسکتی ہے۔بلکہ اس کے لئے دن رات کی کوشش اور پسینہ بہانا لازمی شرط ہے۔یہ درست ہے کہ خدا کی یہ اٹل تقدیر ہے کہ وہ اس زمانہ میں اسلام کو احمدیت کے ذریعہ پھر دوبارہ پہلے جیسی بلکہ اس سے بڑھ کر ترقی عطا کرے گا مگر یہ ترقی منہ کی پھونکوں سے حاصل نہیں ہوگی بلکہ اس کے لئے ایسی والہانہ کوشش کرنی ہو گی کہ جس سے جگر خون ہو جائے اور دنیا میں اسلام کی تبلیغ کا وسیع نظام قائم ہو جائے اور اسلام کے متعلق ان غلط فہمیوں کا قلع قمع کیا جائے جو مسیحی مشنریوں کی طرف سے پھیلائی جاتی ہیں۔بے شک تقدیر اٹل ہے مگر اس امل تقدیر کے حصول کے لئے انسانی کوششوں کو انتہا پر پہنچانا بھی ایک لازمی شرط ہے۔حضرت مسیح موعود نے کیا خوب فرمایا ہے کہ۔بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا آپ جماعت کے دوستوں کو میری طرف سے نصیحت کریں کہ وہ سچا علم اور صحیح قوت عمل پیدا کریں اور قربانی کی روح کے ساتھ قدم آگے بڑھاتے چلے جائیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اندر وہ مقناطیسی جو ہر پیدا کر دے جو دوسروں کو لوہے کے ذرات کی طرح اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام دستخط ( مرزا بشیر احمد ) ربوہ 2 جولائی 1962ء روزنامه الفضل ربوہ 9 اکتوبر 1962ء) ملک میں بھوک ہڑتال کی بڑھتی ہوئی وباء مسلمانوں کو اس سے کلی اجتناب کرنا چاہئے بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے پاکستان کے مسلمانوں میں عموماً اور نو جوان مسلمانوں میں خصوصاً بھوک ہڑتال کی وباء بہت پھیلتی جا رہی ہے۔یعنی جب حکومت کا کوئی فیصلہ یا کسی کالج کے منتظمین کی کوئی ہدایت یا